Results 1 to 2 of 2

Thread: سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئے

    سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئے
    a.jpgنئی دہلیویب ڈیسک) سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ آ گیا۔ بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان کو بری کر دیا۔

    پاکستانی خاتون راØ+یلہ وکیل Ú©ÛŒ گواہی Ú©ÛŒ درخواست بھی بھارتی عدالت Ù†Û’ رد کر دی۔عدالت Ú©ÛŒ جانب سے سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار سرکار کیس کا مرکزی ملزم، کمال چوہان راجندر چوہدری اور لوکیش شرما Ú©Ùˆ بھی رہا کردیا گیا۔
    دہشت گردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات رونما ہوا تھا۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس دلی سے چل کر انڈیا کے آخری سٹیشن اٹاری کی طرف بڑھ رہی تھی کہ نصف شب کے قریب جب یہ ٹرین ہریانہ کے شہر پانی پت کے دیوانی گاؤں کے نزدیک پہنچی تو اس کے ایک کمپارٹمنٹ میں بم دھماکہ ہوا۔
    دھماکے سے دو بوگیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ اس واقعے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔
    سمجھوتہ ایکپریس دھماکے میں اصل ملزم سوامی اسیم آنند ہیں جن کا تعلق ایک شدت پند تنظیم ابیھنو بھارت سے ہے۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر آٹھ ملزمان تھے، جن میں سے ایک سنیل جوشی 2007 میں قتل کر دیے گئے تھے۔ تین دیگر ملزمان سندیپ ڈانگے، رام چندر کلسانگرا اور امیت فرار ہیں۔
    سمجھوتہ ایکپریس کے مقدمے میں 224 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ عدالت نے 13 پاکستانی گواہوں کو بھی پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے کئی بار سمن بھیجا لیکن ان میں سے کسی نے بھی گواہی نہیں دی۔
    اس طویل مقدمے میں تقریباً 300 گواہ تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برس میں اس مقدمے میں 30 سے زیادہ گواہ منØ+رف ہوچکے ہیں۔ سماعت Ú©Û’ دوران گذشتہ تین برس میں درجنوں سرکاری گواہ منØ+رف ہوئے۔
    سوامی اسیم آنند سمجھوتہ ایکسپریس کے علاوہ مکہ مسجد اور اجمیر درگاہ سمیت بعض دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملزم تھے لیکن وہ ان میں سے کئی واقعات میں بری ہو چکے ہیں۔
    2gvsho3 - سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئ

    2gvsho3 - سمجھوتہ ایکسپریس کیس: بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان بری کر دیئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •